نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ حافظ آباد کی سات روز گذرنے کے باجود بندش ختم نہ ہوسکی

پیر 1 جون 2020 22:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ حافظ آباد کی سات روز گذرنے کے باجود بندش ختم نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے گذشتہ روز بھی سینکڑوں کھاتہ دار ، پینشنرز اور شہری بینک کے باہر ذلیل وخوارہوکر بینک کے ارباب اختیار کو کوستے رہے۔

(جاری ہے)

یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ سات روز قبل مذکورہ بینک کے مینجر سمیت سات ملازمین میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد برانچ کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد بینک کے کھاتہ دار ، معمر پینشنرز اور سرکاری ملازمین ذلیل وخوار ہورہے ہیں۔ دوسری جانب بینک کے زرائع کا کہنا ہے کہ جب تک اوپر سے حکم نہیں آتا وہ بینک نہیں کھول سکتے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں