حافظ آبادپولیس کی گذشتہ ایک ماہ کی کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت667 ملزمان گرفتار کر کی57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا

منگل 2 جون 2020 18:15

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) حافظ آبادپولیس نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 5 گینگز، 61 چوروںڈکیتوں،126 اشتہاریوںسمیت 667 ملزمان گرفتار کر کی57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابقحافظ آباد پولیس نے ماہ مئی کے دوران چوری ،ڈکیتی ،راہزنی،مویشی چوری ،موٹر سائیکل چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث61 چور وں ڈکیتوں سمیت مجموعی طور پر مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث 667 ملزمان گرفتار کر لئے ۔

گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے 57 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔۔ اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں اے کیٹیگری کے 28 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت126 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں اورپتنگ بازی کے خلاف57 ، ہوائی فائرنگ کے 5،پرائس کنٹرول ایکٹ کے 15 ،بجلی چوری کے 23 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ 34 ریکارڈ یافتہ مجرمان اور14 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجہ میں 113 منشیات فروش گرفتار کر کے 21 کلو سے زائد ہیروئن،20کلو سے زائد چرس،583 بوتل شراب،85 لیٹر لہن اور5 شراب کی چالو بھٹیاں قبضے میں لے لیں گئیں۔انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں 76 ملزمان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف،13 رائفل،10 شارٹ گن،2 کاربین،49 پسٹل اور 453 گولیا ں برآمد کر کے 76 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں