حافظ آباد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار نے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا

بدھ 3 جون 2020 23:18

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار نے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ ایس ایچ او سٹی شاہد گوندل کو ایس ایچ او ونیکے تارڑ، محمد زبیر سیال کو ایس ایچ او ونیکے تارڑ سے ایس ایچ او صدر حافظ آباد، ایس ایچ او صدر حافظ آباد رائے منیر احمد کو ایس ایچ او تھانہ کسیسے۔ ایس ایچ او کسیسے مزمل عباس کو پولیس لائنز جبکہ تقرری کے منتظر ایس ایچ او انسپکٹر خالد خاں ایس ایچ او سٹی حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔

دوسری جانب سے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سٹی حافظ آباد خالد خاں نے کہا کہ کہ تھانہ میں آنے والے سائلوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والے پولیس افسران اور ملازمین کے لیے کوئی جگہ نہ ہے ،سائلوں کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

البتہ بدماشوں اور غنڈہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا،جہاں کہیں ناقص تفتیش کی چھول نظر آئی اس کی تفتیش خود کروں گا۔

ڈی پی او کے اعتماد پر ہر صورت پورا اتروںگا۔عوام کی پولیس سے نفرت اور دوریاں ختم کروں گا میری تعیناتی کے دوران کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی۔ تھانہ میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور شہر میں عوام کے تعاون سے امن وامان قائم کریں گے۔ پولیس عوام کو بے جا تنگ نہیں کرے گی انشاء اللہ میری تعیناتی کا دور ایک مثالی دور ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں