حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون، 36 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 3 جون 2020 23:18

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون، 6خطرناک اشتہاریوں،11 منشیات فروشوں سمیت 36 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون تھانہ سٹی حافظ آباد،تھانہ ونیکی تارڑ،تھانہ صدر حافظ آباد، تھانہ کسوکی،تھانہ جلالپور بھٹیاں،تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں،تھانہ سکھیکی اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

کریک ڈائون کے دوران36ملزمان گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان میں 11 منشیات فروش،11 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1450 گرام ہیروئن،5222 گرام چرس،60لیٹر سے شراب، 1 چالو بھٹی شراب، 1کلاشنکوف،1 رائفلیں،2 بندوقیں اور7 پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے اس کے علاوہ عرصہ دراز سے مطلوب کیٹیگری اے کے 4 اشتہاری ڈاکوں سمیت 6اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار اشتہاری مجرمان میں احمد ،امتیاز،مبشر ،عدیل،شاہد اور غلام علی وغیرہ شامل ہیں۔ ڈی پی او حافظ آبادبلال افتخار کی جانب سے روازانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں