بغیر جازت کھالیں جمع کرنے،خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، ڈی سی حافظ آباد

جمعرات 16 جولائی 2020 18:32

جلالپوربھٹیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کسی بھی ممنوعہ اور کالعدم تنظیم پر عید قربان کے موقع پر جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور انکی خریدو فروخت پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے ہی کوئی بھی مدرسہ یا تنظیم کھالیں جمع کر سکے گی علاوہ ازیں کھالوں کا لین دین،کاروبار یا خریدو فروخت کرنے والوں کے لیے بھی باقاعدہ اجازت نامہ ضروری ہو گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر جانوروں کی کھالیں جمع کرنے والی تنظیمیں،مدارس اور انکی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے تاجر حضرات 25جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں تاخیر سے موصول ہوونے والی درخواستوں پر کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ایسی کسی تنظیم یا مدرسہ کو کھالیں جمع کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی جسے حکومت پنجاب کی جانب سے کالعدم قرار دیا گیا ہو یا اس پر پابندی عائد ہو،بغیر اجازت ایسی ممنوعہ اور کالعدم تنظیم یا بغیر جازت کھالیں جمع کرنے اور انکی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار بھی کیا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام مدارس،تنظیموں اور خرید و فروخت کرنے والوں متنبہ کیا کہ کھالیں جمع کرنے اور انکی خرید و فروخت کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام تر حکومتی حفاظتی اقدامات پر بھی عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا اور جو بھی ان ایس او پیز پر عمل نہیں کریگا اسکا اجازت نامہ منسوخ کر کے اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں