ضلع بھر میں 15سے 18اگست تک انسداد پولیو مہم جاری رہیگی،سی ای او ہیلتھ حافظ آباد

پیر 10 اگست 2020 21:10

جلالپو ر بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 15اگست سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 15سے 18اگست تک انسداد پولیو مہم جاری رہیگی۔

انکا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی دو لاکھ نو ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پانچ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بس اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائینگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ ایجوکیشن، پولیس، پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر،لیبر اور دیگر محکموں کے ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نمائندے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں اس سلسلہ میں آگاہی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی ایک بچہ بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری اور پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں