حافظ آباد ، ماہ محرم الحرام کے دوران مختلف مکاتب فکر کے 15علمائے کرام کی ضلعی حدود میں داخلہ پر 90 روز کے لیے پابندی عائد

پیر 10 اگست 2020 22:05

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مختلف مکاتب فکر کے 15علمائے کرام کی ضلعی حدود میں داخلہ پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

ان علمائے کرام میں اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سربراہ مولانامحمد احمد لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)مولانا معاویہ اعظم طارق( جھنگ)،مولانامحمد الیاس گھمن( سر گودھا)،مولا نا عبد العزیز لال مسجد (اسلام آباد)،مولانا سیدضیاء اللہ شاہ بخاری( گجرات)،مولانا سید سبطین شاہ نقوی( سر گودھا)،مولانا حافظ عبدالرئوف یزدانی (گوجرانوالہ)،علامہ راجہ ناصر عباس( راولپنڈی )،مولانا آصف رضا علوی( فیصل آباد)،مولانا محمد حسین ڈھکو (سرگودھا)،مولانا حامد رضا سلطانی (منڈی بہائوالدین)،مولانا محمد یوسف رضوی المعروف" ٹوکہ"( سرگودھا)،مولانا سید عرفان شاہ مشہدی( منڈی بہائوالدین)،مولانا یٰسین قادری (منڈی بہائوالدین) اور مولانا آصف اشرف جلالی( لاہور) شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں مختلف مکاتب فکر کے انیس رہنمائوں کی زبان بندی کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں