جلالپور بھٹیاں، ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

منگل 1 ستمبر 2020 18:18

جلالپور بھٹیاں ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2020ء) ریسکیو 1122 حافظ آباد نے ماہ اگست 2020 میں 1019 ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر احمد کمال کے مطابق ریسکیو 1122 حافظ آباد کو ماہ اگست 2020 کے دوران 18084 کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 1019 ایمرجنسی کالز تھیں جبکہ 17065 غیر متعلقہ کالز تھیں۔ جن میں ریسکیو 1122 حافظ آباد نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر 2819 مریضوں کو مدد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 حافظ آباد نے جن 1019 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیا ان میں روڈ ایکسیڈینٹ 317، میڈیکل ایمرجنسیز 452، آگ لگنے کے واقعات 05، کرائم کال 34، ڈوبنے کے واقعات 05, عمارتیں گرنے کے واقعات 02 اور 204 متفرق واقعات شامل ہیں۔ 35 لوگ جاں بحق ہوئے، 1849 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی جبکہ 935 کو ہسپتال شفٹ کیا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفرل سروس کے تحت ماہ اگست 2020 کے دوران 319 لوگوں کو بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

ریسکیو 1122 حافظ آباد کو اگست 2020 میں جو غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں ان میں کثیر تعداد بوگس کالز شامل تھیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 حافظ آباد کا ساتھ دیں تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہو ں نے حافظ آباد کی عوام سے اپیل کی کہ 1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے اس کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں