جلالپور بھٹیاں، تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے جائزہ کیلئے سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 12 ستمبر 2020 21:54

جلالپور بھٹیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) کورونا ایمر جنسی کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے جائزہ کے لیے پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن اور بنیاد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجو کیشن محمد امین چودھری،ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی روہینہ گل،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹربنیاد فاؤنڈیشن ملک عرفان اللہ،سوشل ویلفیئر آفیسر مائدہ اشتیاق سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سر براہان نے سیمینار میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سی ای او ایجوکیشن اور ڈی او لٹریسی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے حکو مت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے جو حفاظتی اور احتیاطی اقدامات جاری کیے گئے ان پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائیگا۔انکا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم اور حکومتی اداروں کو اپنے بچوں کی صحت کا بہت خیال ہے اس لیے سکولوں میں درس وتدریس کے حوالہ سے جو ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں ان پر ہر صورت عمل کروایا جائیگا۔طلباء و طالبات،اساتذہ اور دیگر سٹاف ممبران کا ماسک پہننا لازمی ہو گا اور کلاسز میں سماجی فاصلے کو بھی بر قرار رکھا جائیگا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں