اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کامل ایمان کی علامت ھے، علامہ فاروق مدنی

امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا میں شہید ہو کر یہ درس دیا کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے، اسلام کی سربلندی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے،پریس کلب میں دینی اجتماع سے خطاب

بدھ 23 ستمبر 2020 00:08

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) دعوت اسلامی کے زیراہتمام یہاں پریس کلب میں منعقد ہ ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مبلغ علامہ فاروق مدنی نے کہا کہ اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کامل ایمان کی علامت ھے۔اللہ تعالیٰ نے دونوں کو بڑی عظمت و فضیلت سے نوازا ہے۔امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا میں شہید ہو کر یہ درس دیا کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے۔

اور اسلام کی سربلندی کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و پیروی کرنی چاھیے۔ حسینیت سچائی کا نام ہے ،حسینیت گناہ سے نفرت کا نام ہے، حسینیت مظلوم کی داد رسی کا نام ہے۔

(جاری ہے)

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے دین کی خاطر گھر کا سارا مال اللہ کی راہ میں لٹا دیا۔

آخر میں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنا کرونا وائرس کے اوقات میں مستحقین کی مالی امداد اور راشن کی تقسیم کاری بھی دعوت اسلامی کی خدمات میں شامل ہیں ۔سٹی نگران مولانا وسیم عطاری صاحب نے دعا کروائی ملک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ تقریب میںصحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں