حافظ آباد ،9ملزمان شادی شدہ خاتون اور کمسن بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے

جمعرات 21 جنوری 2021 23:22

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) حافظ آباد کے ساگر روڈ سے 9ملزمان شادی شدہ خاتون اور اسکی کمسن بیٹی کو مبینہ طور پر حرام کاری کی غرض سے اغواء کر کے لے گئے جس پر پولیس نے مغویہ کے خاوند کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ساگرروڈ کے رہائشی طارق محمود ولد دوست محمد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسکے گھر میں ۹ملزمان قاسم ولد مہندی، عدنان سکنہ چھنی کریم داد، بلال، وقار ، راشد ، صائمہ ، آصف وغیرہ آئے اور اسکی بیوی تنزیلہ بی بی اور کمسن بیٹی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کرلے گئے جس پر پولیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں