حافظ آباد،ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ]جیل ملازمین اور قیدیوں کو پہلی ڈوز لگا دی گئی

منگل 15 جون 2021 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس ویکسی نیشن کا آغاز ،جیل ملازمین اور قیدیوں کو پہلی ڈوز لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں جیل سپرینڈنٹ زمرد بانو کی خصوصی کاوش سے جیل میں پہلی ڈوز کوروناوائرس ویکسی نیشن لگادی گئی اس ڈوز میں 200 سو سے زائد افراد شامل ہیں، جن میں جیل خانہ جات کے 96 ملازم جبکہ 103 قیدی شامل ہیں۔

اس موقع پر جیل سپرٹینڈنٹ نے کہا کہ آئی جی صاحب جیل خانہ جات کی خصوصی ہدائت پر یہ عمل جاری ہے اور ہر صورت اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بند ملزمان کے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے جبکہ معمولی بیماریوں میں مبتلاء رہنے والے افراد کو میڈیسن بھی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں تمام ملزمان،مجرمان کو بہترین کھانا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہفتہ میں ایک بار تمام قیدیوں کو اپنے کیسیز کے متعلق وکلاء اور اپنے پیاروں سے پی سی او کے زریعے بات بھی کروائی جارہی ہے جس تمام افراد خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں جیل سپرٹینڈنٹ زمرد بانو کی ذاتی کاوش اور محنت سے جیل میں داخلی دروازوں سے لے کر مختلف راستوں میں خوبصورت اور قیمتی پھول دارپودے لگائے گئے ہیں جن سے جیل کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں