حافظ آباد،نامعلوم مسلح ڈاکو پولیس کے سب انسپکٹر کو یرغمال بناکر دو گھروںسے نقدی اور لاکھوں کے زیورات لوٹ کر لے گئے

منگل 15 جون 2021 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) حافظ آبا دکے نواحی گائوں بھاکا بھٹیاں میں نامعلوم مسلح ڈاکو رات کی تاریکی میں پولیس کے سب انسپکٹر کو یرغمال بناکر دو گھروںسے لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں کے زیورات لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات 12سے زائدنامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوبھاکا بھٹیاں میں آئے جہاں انہوں نے ایک ڈیرہ کے باہر بیٹھے پولیس سب انسپکٹر فہیم اور اسکے ملازم کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیاجس کے بعدڈاکو وں نے ان کے توسط سے گائوںکے رہائشی ریاض ولد الیاس کا دروازہ کھلواکر وہاں سے سوالاکھ روپے نقدی، اڑھائی تولے زیورات لوٹ لئے بعدازاں ڈاکووں نے سب انسپکٹر کے توسط سے احمد نواز ولد شاہ نواز بھٹی کے گھر کا دروازہ کھلوایا اور وہاں داخل ہوکر اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ روپے نقدی اور 5تولے زیوارت لوٹ لئے اور دو گھنٹے کی لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

جبکہ دوسری جانب کسوکی پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔ ڈکیتی کی مذکورہ واردات کے بعد علاقہ بھر میں خوف وہراس کی لہر سرایت کرگئی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں