حافظ آباد، ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی نے 294مستحق طلبہ کے لئے 21لاکھ 24ہزار روپے کے تعلیمی وظائف جاری کردیئے

منگل 15 جون 2021 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ضلعی زکوٰة وعشر کمیٹی نے 294مستحق طلبہ کے لئے 21لاکھ 24ہزار روپے کے تعلیمی وظائف جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی چیئرمین زکوٰة سردار بابر سہیل گجر اور ڈسٹرکٹ زکوٰةآفیسر میاں ثنا ء اللهنے بتایا کہ وہ وظائف گورنمنٹ تعلیمی ادارہ جات گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین حافظ آباد ، پنڈی بھٹیاں، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری کولوتارڑ، وی۔ٹی کالج کولوتاررڑ،سیکنڈری سکول جلالپور ، گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اور دینی مدارس کے طلبہ کو 30جون سے قبل اداکردیئے جائیں گے۔اجلاس میں ممبر زکوٰة کمیٹی چوہدری فضل حسین تارڑ کی والدہ کی وفات پر بھی گہرے رنج والم کااظہار کیا گیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں