انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا مقصد کم عمر بچوں کو خطرناک موذی بیماری سے بچانا ہے ،نورش صباء

بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں کوئی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر

منگل 15 جون 2021 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر نورش صباء کا کہنا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر شروع کی جانے والی انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا مقصد کم عمر بچوں کو خطرناک موذی بیماری سے بچانا ہے ۔بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں کوئی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر نے نے محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س بات کو یقینی بنایا جائے کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے دوران پندرہ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ لگنے سے نہ رہ جائے ،اور اگر کسی علاقہ میں عوام کی جانب سے انکاری کا سامناہو تو ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا جائے تاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالہ سے والدین کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ یہ حفاظتی ٹیکہ جات انکے بچوں کی بہتر صحت کی لیے بہت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اینڈ فنانس حامد ناصر گورائیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ داکٹر ریحان اظہر سمیت متعلقہ ڈاکٹرز اور ٹیم انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کو مہم کے پہلے روز ہونے والی پراگرس بارے بریفنگ دی گئی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ مہم میں حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا جو ٹارگٹ ملا ہے اسے ہر لحاظ سے پورا کیا جائے اور کوئی ایسا بچہ جس کی عمر پندرہ سال تک ہے وہ ٹائیفائیڈ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکہ لگنے سے نہ رہ جائے انکا کہنا تھا کہ اس مہم بارے روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ تمام ٹیموں کی روزانہ کی کارکردگی رپورٹ کو چیک کیا جائے اور اگر کسی جگہ ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ کی ضرورت ہوئی تو انتظامیہ کی جانب سے فوری ہیلپ فراہم کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں