حافظ آباد،تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش تبسم عرف شاماں گرفتار،1260 گرام چرس برآمد

بدھ 16 جون 2021 22:58

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کی کاروائی، منشیات فروش تبسم عرف شاماں گرفتار،1260 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ونیکی تارڑ کو مخبر سے اطلاع دی کہ گائوں خانپور گوندل چوک کے قریب منشیات فروش تبسم عرف شاماں منشیات فروخت کر رہا ہے جس پر تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے گائوں خانپور گوندل چوک کے قریب فوری کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تبسم عرف شاماں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔منشیات فروش تبسم عرف شاماںسے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں