حافظ آباد،تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کی کارروائی، منشیات فروش شجاع دین گرفتار،چرس برآمد

پیر 21 جون 2021 23:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شجاع دین گرفتارکر کے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمدکرلی، مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے اصغر بھٹی چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شجاع دین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حافظ آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجہ میں 9 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 12 کلو سے زائد چرس، 3750 گرام افیون اور2400 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔ڈی پی اوحافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث اشخاص کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کیا جا سکے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں