حافظ آباد، دوماہ قبل مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی مریم کے ملزمان کو کیفرکردارپہنچانے کیلئے سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) حافظ آبا دکے نواحی گائوں وچھوکی میں قریبا ً دوماہ قبل مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی غریب محنت کش کی 20سالہ بیٹی مریم بی بی کے ملزمان کو کیفرکردارپہنچانے کے لئے حافظ آباد کے بعد گذشتہ روز اسلام آباد، گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں بھی سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مریم کے قاتلوںکو عبرتناک سزادی جائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد پولیس نے مریم کے ظالمانہ قتل کے بعد مبینہ زیادتی کے ملزمان کو گرفتارکرنے کی بجائے اسکے والدین کو ہی گرفتارکرکے انکے خلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کردیا تھالیکن بعدازاں حالات کومشکوک دیکھتے ہوئے عدالت نے مریم کے ماں باپ دونوںکو چند دن بعد ہی ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے مریم سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو حراست میںلینے کے بعدسیاسی اثر ورسوخ پر چھوڑ دیا تھا جس پر مقتولہ مریم کے والد عطا ء اللهنے تین روز قبل اپنے بال بچوں سمیت ڈی۔پی۔او آفس کے سامنے تن سوزی کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس پر پولیس نے دوبارہ اب ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ لیکن پولیس نے تاحال باپ عطا ء اللهاور اسکی بیو ی کے خلاف قتل کے الزام میں درج مقدمہ خارج نہ کیا ہی

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں