پنڈی بھٹیاں،پردیسی پرندوں کی آمد کاسلسلہ

سردعلاقوں سے گرم علاقوں میں قیام وطعام کیلئے شروع

منگل 21 ستمبر 2021 00:03

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پردیسی پرندوں کی آمد کاسلسلہ سردعلاقوں سے گرم علاقوں میں قیام وطعام کیلئے شروع ہو گیا سائبیریا روس اور چین کے بر فانی علاقوں سے رنگا رنگ پرندوں نے ہجرت کر کے پاکستان اور بھارت کے علاقوں کی جانب منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ ان میں آبی اور خشکی کے پرندے شامل ہیں۔ جو کہ رات کے وقت میلوں کی اڑان قافلوں کی شکل میں کرتے ہیں۔

اور دن آرام اور طعام میں گزاتے ہیں۔ ان میں مرغابیوں کی مختلف اقسام چائیز،ریڈہیڈز، سرخاب،نیل سر، مگھ،گونجیں،چاہے،بیٹر،تلییر،بگلے، نرایاں ِ رشین کبوتر،اور دیگر پرندے شامل ہوتے ہیں۔ان کے آنے سے جنگلی حیات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہو گی پہلے مراحلہ میں ان پرندوں کے نر ہجرت کر کے مقررہ راستوں پر سفر کر کے مقررہ مقامات پر قیام وطعام کرتے اپنا سفر اپنی مقررہ منزل تک جاری رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہ اگست سے اکتوبر تک نروں کا سفر مکمل ہوتا جبکہ ان کی مادیں اپنے بچوں کے ساتھ نئی نسل کو ہجرت کے راستوں اور قیام وطعام کے مقامات سے روشناس کرواتے ہوئے ماہ نومبر میں آپنے آپنے خاندانوں سے آ ملتی ہیں۔ اور اس جنگلی حیات کا ہجرت کا سفر صدیوں سے مقررہ راستوں علاقوں کیلئے جاری ہے۔ مادیں آپنے بچے جب اڑان کے قابل ہو جاتے ہیں تو ان کو لے کر گرم علاقوں کی جانب سفر کر کے اپنے اپنے نروں خاندانواں سے آ ملتی ہیں۔

اور ان پرندوں کاقیام ان علاقوں میں ماہ مارچ تک رہتا ہے۔ اور واپس اپنے وطنوں کو لوٹ جاتے ہیں ان کی آمد سے جنگلی حیات سج جاتی ہے۔ اور لوگوں کو رنگارنگ خوبصورت پرندے دیکھنے کو ملتے ہیں تالاب جھیلیں دریا اور جوہڑ چھمب پانی کے ذخیرے ڈیمز بھی ان سے سج جاتے ہیں۔ اور شکایوں کو شکار کے مواقع ملتے ہیں فطرت کے رنگارنگ نظارے ملتے ہیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں