نئے تعینا ت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادبلال ظفر نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی

پیر 8 نومبر 2021 23:06

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادبلال ظفر نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی، پولیس کے چاق وچوبند دستے کی سلامی، ڈی پی او آفس آمد پرایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو نے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادبلال ظفرنے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی، ڈی پی او آفس آمد پرایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیزسندھو نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادبلال ظفر نے تمام برانچز کا وزٹ کیا۔بعدازاں ڈی پی او بلال ظفر نے تمام ہیڈ آف برانچز سے تعارفی میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

تعارفی میٹنگ کے دوران ڈی پی او حافظ آباد نے فرداً فرداً ہیڈ آف برانچز سے ان کے کام کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت دی کہ دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے جائیں،ڈی پی او بلال ظفر کا تعارفی میٹنگ میں کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور بر وقت انصاف کی فراہمی کا مشن لے کر آیا ہوں،ضلع میں امن و امان کی صورت حال کر برقرار رکھنا،جرائم کے انسداد،فورس کی ویلفیئر کے اقدامات اور محکمہ کے وقار کو بلند رکھنا میری ترجیحات میں شامل ہی

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں