جلال پورپیروالا،موٹر وے ایم 5کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

بدھ 12 جنوری 2022 13:38

جلال پورپیروالا،موٹر وے ایم 5کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند
جلال پورپیروالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2022ء) موٹر وے ایم 5کئی مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ،ترجمان  موٹر وے پولیس پیر والا کے مطابق شیرشاہ ملتان سے رحیم یار خان تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند  اوراوچ شریف انٹرچینج ،جلال پور ،شجاع آباد ، جھانگڑہ ،ظاہر پیر ،ترنڈہ محمد پناہ ،اقبال آباد  ، بیٹ 23بیٹ 24بیٹ 25کے حصے میں دھند  کے باعث روڈ  ٹریفک کے لیے بند ہے ،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں