پنڈی بھٹیاں نہر جھنگ برانچ بنگلہ مجھیانی کا پل مزید بڑے سانحہ کامنتظر

ٹوٹ پھوٹ کے باعث کئی بار حادثات رونما ہو چکے،قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کی وجہ سے کئی مائوں کی گودیں بھی اجڑ چکی ہیں

جمعہ 11 مارچ 2022 00:42

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2022ء) پنڈی بھٹیاں نہر جھنگ برانچ بنگلہ مجھیانی کا پل مزید بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ھے پنڈی بھٹیاں سانگلہ ہل روڈ پر نہر جھنگ برانچ پر ایک صدی سے زائد بنگلہ مجھیانی والا کا پل عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پل کے ٹوٹنے کی وجہ سے کئی بار حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کی وجہ سے کئی مائوں کی گودیں بھی اجڑ چکی ہیں اور کئی بار رکشے اور موٹر سائیکلز بھی نہر میں گر چکے ہیں لیکن ہمارے حکومتی ارکان محکمہ اب بھی مزید کسی بڑے سانحہ کا انتظار کر رہے ہیں جس جگہ سے پل ٹوٹا ہوا ھے اس کے اوپر لوہے کی چادر لگا دیا گیا ہے اور نیچے سے خستہ حال پل کا سریا بھی ٹوٹ کر نیچے گر چکا ھے اور پل بھی سہاروں پر کھڑا ہوا ھے اہلیان علاقہ حکومتی ارکان اسمبلی محکمہ کی توجہ اس ٹوٹے پھوٹے پل کی جانب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے پل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تاکہ کل کسی بڑے سانحہ کے رونما ہونے پر مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے پہنچنے بچایا اس علاقہ کے بار بار مطالبہ سالوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ پنڈی بھٹیاں سانگلہ ہل روڑ پر ٹریفک اس قدر ہے اس پل سے سکولوں کے طلباء طالبان بھی دن بھر سفر کرتے گزرتے اور درجنوں دیہات کے پنڈی بھٹیاں سانگلہ ہل کوٹ نکہ کے لوگوں کا آنا جانا معمول ہے اس پل کی فوری تعمیر کی جانب حکام بالا توجہ دیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں