پنڈی بھٹیاں، بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بدھ 16 مارچ 2022 00:54

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2022ء) عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کی مرمت اور سہولتوں کی فراہمی کی بجائے پنڈی بھٹیاں میں بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا سپورٹس بورڈ پنجاب نے مشرف دور حکومت یہ نوید دی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں عالمی سطح کے ہاکی کمپلیکس کے منصوبہ کی منظوری دی اس منصوبہ کو مکمل کیا گیا اور کہا گیا اس میںعالمی سطح کی سہولیات اور گراؤنڈاورباسکٹ بال کی گراؤنڈ کوچ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور گراؤنڈ میں عالمی معیار کا گھاس لگایا جائے گا مگر عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ پر بیس کروڑخرچ کرنے کے باوجود نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا گیا ان کے تمام خواب چکناچُور کرنے کے بعد ہاکی کمپلیکس کوہائی سکول کے حوالے کر دیا گیا اس ہاکی کمپلیکس کی حالت کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے قومی سرمایہ کا ضیاع کیا گیا اور عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کھلاڑیوں کو محروم کر کے رکھ دیا گیا ہے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے گئے مگر پوچھے کون نوجوانوںکھلاڑیوں اور کھیلوں کی کلبوںشہریوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ہاکی کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے تاکہ کھیلوں کو فروغ مل سکے انسان اپنے گھر کی تو دیکھ بھال کرتا ہے مگر حکومتی منصوبو ں کی حفاطت نہیں کی جاتی یہ قومی المیہ ہے اس طرح ٴْقومی سرمایہ کا ضیاع ہوتا ہے کھلاریوں نے مطالبہ کیا ہے منصوبہ کے مطابق اسکی تعمیر ومرمت اور سہولتوں کی فراہمی کی جائی

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں