پنجروں میں قید پرندوں اور جنگلی جانوروں کو اآزاد کرایا جائے،جنگلی حیات کی بحالی کیلئے ان کی افزائش اور دیکھ بھال پر توجہ دی جائے، ریاض احمد شاہین

بدھ 16 مارچ 2022 20:59

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2022ء) پنجروں میں قید پرندوں اور جنگلی جانوروں کو اآزاد کرایا جائے اور جنگلی حیات کی بحالی کیلئے ان کی افزائش اور دیکھ بھال پر توجہ دی جائے پی ای سی اے وآرڈنینس پر عمل درآمد کرایا جائے پرندے جنگلی جانور جنگلی حیات کا حسن ہیں اس حسن کا تحفظ دیکھ بھال بھی حکومت کا فرض ہے اور پاکستان کے عوام کو بھی چاہے پنجروں قید جنگلی حیات کو آزاد کرنے کیلئے کردار کرنا چاہیے پاکستان میں بھی ان گنت طوطے بٹیر تیتر چکوراوررنگارنگ دیگر پرندے اور جنگلی جانور قید ہیں ان کا قصور کیا ہے ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ فوٹو جرنلسٹ ریاض احمد شاہین نے نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام میٹ دی پریش میں کیا انہوں نے کہا دھرتی کا حسن چھینے میں انسان کا بڑاکردار ہے عدم توجہ کے باعث گدھ نیل کنٹھ سوہین چڑھیا بلوبر لومڑی جنگلی خرگوش سفید چیل فاختہ کبوتر بھیڑے اور دیگر پرندے جانور وں کی نسلیں یا تو ختم ہو گئیں اور ختم ہونے کے قریب ہیں اسی طرح جنگلی درختوں اور پوددوں جھاڑیوں کا خاتمہ کے باعث آلودگی میں اضافہ انسانوں کی صحت کی تباہی کا پیغام ہے بروقت توجہ دی جاتی دھرتی کا حسن برقرار رہتا ماضی میں پگڈندیاں درخٹوں پرندوں جنگلی جانوروں سے ساندل بار کا حسن برقرار تھا مگر اب وہ ماحول دیکھنے کونہیں ملتا انہوں نے کہا ان کے تحفظ کیلئے میں نے قومی اخبار میں کالم لکھے مگر ان کو تحفظ نہ مل سکا انہوں عالمی سطح پر بھی اپیل کی ہے پنچروں میں قید پرندوں اور جنگلی جانوروں کو آزاد کرایا جائے اور جنگلی حیات کی بحالی کیلئے ان کی افزائش اور دیکھ بھال پر توجہ دی جائے اور ان کی افزائش اور بریڈنگ کیلئے بھی زون قائم کئے جائیںجنگلی حیات سے پیار کیا جائے تاکہ ہماری نسلیں بھی ان کو دیکھ سکیں انہوں ملک بھر کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی وہ جنگلی حٰیات کے تحفظ کو بھی مشغلہ بنائیں فارغ اوقات میں ان کے غونسلے بنائیں اور مخصوص مقامات اور درختوں پر آوٰیزاں کریں اور درختوں پودوں کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ جنگلی حیات کو فروغ مل سکے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں