جلالپور بھٹیاں،ضلع حافظ آباد میں محکمہ پاسکو کی جانب سے رواں سال ساڑھے چودہ لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر،19خریداری مراکز قائم

منگل 5 اپریل 2022 23:02

جلالپور بھٹیاں۔5اپریل  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی . 5 اپریل2022ء):ضلع حافظ آباد میں محکمہ پاسکو کی جانب سے رواں سال ساڑھے چودہ لاکھ بوری گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر ، ـ19خریداری مراکز قائم ۔گندم خریداری کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں زونل ہیڈ پاسکو مشتاق احمد شاہد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ گندم خریداری کے حوالہ سے محکمہ پاسکو سے ہر ممکن تعاون کریگی۔ اور ماضی کی طرح تمام سنٹرز پر ملازمین کی ڈیوٹیاں اور دیگر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جو ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اسے ہر لحاظ سے پورا کیا ئیگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حافظ آباد کے انیس مقامات بوریانوالہ، اقبال نگر، کالیکی، حافظ آباد، مدینہ چوک، ساون پورہ،فتح پور، جلالپوربھٹیاں،لالکے دھیرنکے،پنڈی باورے، رامکے چٹھہ،پنڈی بھٹیاں، ٹاہلی گورائیہ،ونیکے تارڑ، بھو بھڑا، کوٹ سرور،مچھونکہ،سکھیکی، اور ٹبہ شاہ پہلول میں خریداری مرکز قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاسکو کے زونل ہیڈ مشتاق احمد شاہد کا کہنا تھا کہ اس سال حافظ آباد سے ساڑھے 14لاکھ بوری گندم خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا  ہے اور سرکاری نرخ 2200روپے فن من کے حساب سے گندم خریدی جائیگی۔ 

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں