پنڈی بھٹیاں:میڈیشن کی قیمتیں عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی

متعدد جان بچانے والی اور دیگر میڈیشن کی قیمتوں میں آئے دن من مانے اضافے کا رجحان بدستور جاری رہنے سے عوام کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا

منگل 31 مئی 2022 00:09

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2022ء) میڈیشن کی قیمتیں عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ہیں متعدد جان بچانے والی اور دیگر میڈیشن کی قیمتوں میں آئے دن من مانے اضافے کا رجحان بدستور جاری رہنے سے عوام کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ وہ کم آمدنی میں بیک وقت اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات میں سے کس کا انتخاب کریں۔

ذیابیطس، بلڈ پریشر کینسر سمیت بہت سے دیگر دائمی امراض سے دوچار مریض جن کی زندگی کا دار و مدار میڈیشن پر رہ گیا ہے ان کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان میں سے بیشتر افراد وہ ہیں جن کا ذریعہ آمدنی ای او بی آئی یا معمولی پنشن سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی ضروری دوا انسولین اور بچوں کیلئے عام ویکسینز کی قیمتی سطح پربلند پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف مارکیٹ میں اکثر میدیشن کی قلت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ہر شعبے سے متعلق مجاز ادارے، قوانین، قانون نافذ کرنے والے ادارے، وفاقی و صوبائی ہر سطح پر ملک میں موجود ہیں، حیرت کی بات ہے ۔کہ ان کی موجودگی میں ادویات کی قیمتیں جو برسوں بعد کسی جواز کے تحت متعلقہ اداروں کی مداخلت سے معمولی بڑھتی تھیں۔ اب بلاجواز اور کسی ٹائم فریم کے بغیر غیر معمولی طور پر کیو ں بڑھ رہی ہیں۔

وزارت صحت کو بلاتاخیر اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ میں تمام میدیشن کی دستیابی یقینی بنا کر ان کی قیمتیں اعتدال میں لانے کے اقدامات کرنا چاہئیں۔ علی ذوہیب ٹیپو پنڈی بھٹیاں (آن لائن ) شہر کی آبادی کی اکثریت آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے کیونکہ شہر میں جگہ جگہ گٹر کی بھر مار نالے،نالیاں بند اور گندے جوہڑ آلودہ پانی کا باعث بن رہے ہیں ایسے محلے بستیاں جو گندے جوہڑوں اور سیم نالوں پر قائم ہوئیں ہیں ان میں پینے کا پانی اس قدرآلودہ ہے کہ لوگوں کو شفاف پانی میسر نہیں ۔

گندے پانی سے پیدا کی جانے والی سبزیاں ،آلودہ پانی والا گوشت اور مضر صحت اشیاء کی فروخت نے ہیپا ٹائٹس کے مرض کو اس قدر فروغ دیا ہے کہ اس مرض میں مبتلا مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں محلہ انصر کالونی،جہانگیر پورہ، علی ٹائون،حمزہ ٹائون،قتل گڑھا،سمیت دیگر آبادیوں کے مکینوں کو اس پریشانی کا سامنا ہے جبکہ انصر کالونی کے مکینوں نے آلودہ پانی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ان محلوں میںبھی شفاف پانی کی فراہمی کی جائے ان علاقوں میںآلودہ پانی کی وجہ سے یرقان ،معدے کے امراض ،کینسر اور ٹی بی کو مسلسل فروغ مل رہا ہے نکاسی آب نہ ہونے کے باعث پانی مسلسل آلودہ ہوتا جارہا ہے جبکہ شہر میں ایک سے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی عدم توجہ کا شکار ہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیوب ویل لگا تو رکھے ہیں مگر متعلقہ حکام نے آ ج تک پنڈی بھٹیاں شہر اور گردونواح کے پانی کے ٹیسٹ کروانے کی کوشش ہی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ علاقے کی اکثریت آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں