موٹر ویز قومی شاہراہوں کے سنگم پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ایمر جنسی کو مد نظررکھتے ہوئے کڈنی امراض قلب اور ڈائلیسزکی سہولتیں فراہم کی جائیں

ہفتہ 11 جون 2022 23:23

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2022ء) موٹر ویز قومی شاہراہوں کے سنگم پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں ایمر جنسی کو مد نظررکھتے ہوئے کڈنی امراض قلب اور ڈائلیسزکی سہولتیں فراہم کی جائیں دن دو بجے سے لیکر صبح آٹھ بجے تک صر ف ایمر جنسی میں ایک میڈیکل آفیسر اور عملہ ڈیوٹی دیتا ہے جبکہ ان ڈور مریضوں کی بھی دیکھ بھال نہیں ہوتی حکومت پنجاب نے ایک معیاری بلڈنگ اور آپریشن تھیٹرمشینری لیب بچوں کے وارڈاور آلات ڈنٹیل سرجری اور سرجری کا سامان تو فراہم کر دیامگر ماہر ڈاکٹروں میڈیکل آفیسروں کی آسامیوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی برقرارہے اس صورت حال پر مرکزی انجمن تاجران ،انجمن تحفظ حقوق صارفین ،انجمن اصلاح المسلمین ،نیشنل پریس کلب ،سمیت علاقہ بھر کے لوگوں نے وزیر اعلے کی توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اہم پوئینٹ پر واقع ٹی ایچ کیومیں جو دوبجے دن کے بعد طبی سہولتوں کا فقدان ہے اس کو دور کرائیں تاکہ اس تحصیل کی لاکھوں کی آبادی کو رات بھی ڈاکٹروں لیب کی سہولتیں میسر آسکیں اور ایمر جنسی کی شکایات کا ازالہ بھی ہو سکے اس ہسپتال میں جوبیس گھنٹوں کیلئے علاج ومعالج کی سہولتیں میسر آنی چاہیے کیونکہ ایمر جنسی کے اکثر مریضوں طبی امداد کے بعد ریفر کر دیا جاتا ہے یہ ہسپتال بلڈ بنک سے بھی محروم ہے اور ریفر کئے جانے والے مریضوں کی اکثرت راستے میں ہی دم توڑ جاتی ہے رات کے وقت ایمر جنسی آنے پر ڈاکٹروں کی حاضر ی کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں عوام کی شکایات برقرار ہیں صبح کی شفٹ کے بعد باقی دو شفٹوں میں بھی سٹاف کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے حکام کو اس جانب فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ علاقہ کے لوگ حکومتی سہولتوں کا استفادہ حاصل کر سکیں اور رات کے وقت سٹاف اور ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کی مانیٹرننگ سختی سے کی جائے لاکھوں کی آبادی کو ایمر جنسی کی صورت میں بر وقت ریلیف نہ ملنے کی شکایات کا ازالہ ہو سکے علی ذوہیب ٹیپو پنڈی بھٹیاں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں