حضرو ،وزیر اعظم پاکستان اس مشکل وقت میں مشکل فیصلے کر کے ملک وقوم کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 25 جون 2022 23:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجا ب کے سنیئر نائب صدر وسابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی رقم سے پاکستان کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی، چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پڑوسی ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ بنا یا ہے جس سے ملک ایک بار پھر اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اس مشکل وقت میں مشکل فیصلے کر کے ملک وقوم کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، عوام اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دے کر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے صرف نعروں اور سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دیہانے پر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،حاجی احسان خان ،حاجی ابرار حسین ،طلال اشرف بٹ ،شیخ حامد قدوس سمیت دیگر پارٹی کارکن موجود تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور ودیگر اتحادی جماعتیں مل کر ملک وقوم کو اس مشکل حالات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جلد ان کے مسائل کے حل کیلئے جامعہ منصوبہ کے ذریعے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔\378

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں