پنڈی بھٹیاں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، مضر صحت جعلی دودھ ،تیار کرنے والے آلات اور کیمکل برآمد

ہفتہ 25 جون 2022 23:49

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارکر مضر صحت جعلی دودھ ، تیار کرنے والے آلات اور کیمکل برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد عثمان چیمہ کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح پنڈی بھٹیاں، سکھیکی منڈی کے علاقے میں کارروائی کی اور ملاوٹی دودھ تیار کر کے فروخت کرنے والا یونٹ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والا خشک دودھ، ڈرمز ، مکسچر اور کیمکل کو قبضہ میں لے لیا اور جعل سازی کرنے والے پر تھانہ سکھیکی میں مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔

مضر صحت دودھ تیار کر کے مختلف شہروں کی دوکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں