حافظ آباد، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر کارکنان کاجشن،بھنگڑے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم

پیر 18 جولائی 2022 23:05

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2022ء) ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوںنے یہاں جشن منایا اور بھنگڑے ڈالتے ہوئے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما، سابق ایم این اے چودھری مہدی حسن بھٹی نے عمران خان کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی آپ سے بہت توقعات ہیں، جس تبدیلی کا نعرہ آپ نے لگایا تھا، عوام عملی طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

وطن عزیز سے بدعنوانی کے عفریت کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کرنا انتہائی اہم ہے،جس نے ملک و قوم کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر رانا محمد صدیق خاں کا کہنا تھا کہ احتساب بلا تفریق ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

قوم نے عمران خان کو اس منصب تک پہنچا دیا ہے کہ جہاں سے وہ ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کو عمران خان سے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اچھے کی اُمید ہے۔ مرکزی انجمن تاجران اتحاد کے ضلعی صدر ملک ہمایوں شہزاد، جنرل سیکرٹری ندیم طور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد جو اظہار خیال کیا ہے، اس میں ان کی شخصیت میں نکھار آیا ہے، تحمل و بردباری نظر آئی ہے۔ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہش خوش آئند ہی

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں