حافظ آباد،بچوں کے تحفظ کیلئے والدین،اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے سرکردہ افراد کو اپنا کلیدی کر دار ادا کر نا ہوگا،ساجدہ پروین

منگل 19 جولائی 2022 23:29

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2022ء) چلڈرن ایڈوکیسی نیٹ ورک کی ضلعی فوکل پرسن چیئر پرسن سحر ویلفیئر آرگنائزیشن ساجدہ فریاد نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے والدین،اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے سرکردہ افراد کو اپنا کلیدی کر دار ادا کر نا ہوگابچوں اور ان کے والدین کے درمیان دو ستانہ تعلقات کو پروان چڑھانے سے بچے کئی معاشرتی برائیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

بچوں کو سوشل میڈیا، انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے روکنا اور سوشل میڈیا پراجنبی افراد سے دوستی اور معلومات شیئر کر نے سے روکنا بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بچوں کے تحفظ پر کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی فوکل پرسن ساجدہ فریاد کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں سے جبری شفقت کی روکھ تھام کیلئے قوانین موجود ہیں اور 15سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت لینا قوانین کے خلاف ہے ،جس پر 6ماہ قید اور 50ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کو سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے والدین اور اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔والدین کو اپنے بچوں سے دوستانہ تعلقات بڑھانے ہونگے تاکہ بچے گلی ،محلوںکی دوستیوں سے سماجی برائیوں کا شکار نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اس حوالہ سے ضرور آگاہی دی جائے کوئی بھی نفرت انگیز، غیر ضروری فرقہ ورانہ یا ذاتی معلومات سوشل میڈیاپر اپ لوڈ نہ کریں اور اگر ہوسکے تو سوشل میڈیا کا کم سے کم استعمال کیا جائی

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں