حافظ آباد‘پیرا ویٹر ینری سٹاف ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)پیرا ویٹر ینری سٹاف ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ملازمین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وعدوں کے باوجود انکا سروس سٹرکچر منظو ر نہ کررہی ہے جس کیوجہ سے صوبہ بھر کے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ دیگر صوبوں میں دو سال قبل ہی یہ سروس سٹرکچر بنایا جاچکاہے ۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکا سروس سٹرکچر فوری طور پر منظور کیاجائے۔مزید برآںتمام ملازمین کو رسک الائونس دیا جائے اور ٹی۔ڈی۔اے بڑھا کر پانچ ھزار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں