حافظ آباد، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو سگے بھائی جاںبحق، ٹرک ڈرائیو ر موقع سے فرار

ہفتہ 25 فروری 2017 19:03

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء)کھیکی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے دو سگے بھائی جاںبحق، ٹرک ڈرائیو ر موقع سے فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چاہ مسو کے رہائشی دو سگے بھائی تصور حسین اور مظہر حسین اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سکھیکی کی جانب آرہے تھے کہ سکھیکی لاھور رروڈ پر ایک تیز رفتارٹرک نمبری 8259-Cنے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں تصور حسین اور مظہر حسین دونوں بھائی موقع پر ہلاک جبکہ انکا ساتھی شدید ذخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیو ر موقع سے فرار ہوگیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں