دور دراز کے دیہی علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ہے ، بنیادی ہیلتھ یونٹس میں24گھنٹے کام کرنے والے لیبر رومز کے ثمرات دور دور تک پھیلانے میں کوتاہی کے مرتکب افسران واہلکاران کا سختی کے ساتھ محاسبہ ہوگا

وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 23:29

دور دراز کے دیہی علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ہے ، بنیادی ہیلتھ یونٹس میں24گھنٹے کام کرنے والے لیبر رومز کے ثمرات دور دور تک پھیلانے میں کوتاہی کے مرتکب افسران واہلکاران کا سختی کے ساتھ محاسبہ ہوگا
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء)وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے علاج معالجہ کیلئے فراہم کی جانیوالی طبی سہولتیں دور دراز کے دیہی علاقوں کے عوام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ، بنیادی ہیلتھ یونٹس میں24گھنٹے کام کرنے والے لیبر رومز کے ثمرات دور دور تک پھیلانے میں کوتاہی کے مرتکب افسران واہلکاران کا سختی کے ساتھ محاسبہ ہوگا۔

وہ پیر کو عوامی شکایات پر مانگٹ نیچا، نڈالہ خام اور مرادیاں میں بنیادی ہیلتھ یونٹس کے ہنگامی دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر حامد بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے تمام بی ایچ یوز میں زچہ بچہ کیلئے قائم لیبررومز،میڈیسن سٹورز، مریضوں کو دی جانیوالی ادویات کے ریکارڈ اور دیگر طبی سہولتوں کا معائنہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

افسران کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یونٹس سے متعلق تمام دیہاتوں میں لوگوں کو لیبررومز اور فری ایمبولینس کی سہولتوں بارے آگاہ کیا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ دیہی مراکز صحت میں زچہ بچہ سمیت مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں دستیاب ہیں اور لوگ مہنگے وغیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے کی بجائے سرکاری ہیلتھ یونٹس سے مفت بھرپور استفادہ کریں۔ بعض یونٹس میں دیہاتیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ،سائرہ افضل تارڑ نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور عملہ کو ہدایت کی کہ جس یونٹس سے متعلق غفلت ،سستی یا غیر شائستہ رویہ کی شکائت موصول ہوئی وہاں کے انچارج کی سخت گوشمالی ہوگی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں