علی ظفر کا مداح کے اعتراض کا جواب،آئندہ خیال رکھنے کا وعدہ

جمعہ 1 جنوری 2021 23:17

علی ظفر کا مداح کے اعتراض کا جواب،آئندہ خیال رکھنے کا وعدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2021ء) اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداح کی جانب سے گانے الے میں شلوار قمیض نہ پہننے پر اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ وہ اس بات کا خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں علی ظفر کو ایک مداح نے کہا کہ ان کے والد کو فوک موسیقی کے نئے ورژن پسند نہیں ہیں لیکن انہیں آپ کے گانے الے پر اعتراض ہے کہ آپ نے اجرک کے ساتھ کرتا شلوار کیوں نہیں پہنا جس پر علی ظفر نے ان کے والد کو سلام دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس بات کا خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں