پہلا شیخ خالد جاوید سارجنٹ میموریل ٹی 20کرکٹ میچ عدنان بٹ میموریل کرکٹ کلب نے حافظ آباد آباد الیون کرکٹ کلب کو 3وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 3 مارچ 2021 20:04

پہلا شیخ خالد جاوید سارجنٹ میموریل ٹی 20کرکٹ میچ عدنان بٹ میموریل کرکٹ کلب نے حافظ آباد آباد الیون کرکٹ کلب کو 3وکٹوں سے ہرا دیا
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پہلا شیخ خالد جاوید سارجنٹ میموریل ٹی 20کرکٹ میچ عدنان بٹ میموریل کرکٹ کلب نے حافظ آباد آباد الیون کرکٹ کلب کو 3وکٹوں سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حنید محمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عدنان بٹ میموریل نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حافظ آباد الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 137رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

عدنان بٹ میموریل کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکندر بٹ نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عدنان بٹ میموریل نے مقررہ حدف 19ویں اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیاجس میں حذیفہ کے شاندار 35رنز شامل تھے جبکہ حافظ آباد الیون کی جانب سے یوسف بٹ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ندیم مجید اور اصغر علی نے انجام دیئے۔ میچ کے مہمان خصوصی سمیع اللہ، معروف کرکٹر سیٹھ افضل پھجا، شکیل احمد، اعجاز احمد رحمانی، ہارون صدیقی، ندیم مجید، بلال بٹ، عادل شہزاداور صداقت شریف ٹیپو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ کو چودھری محمد سلیم بھٹی سابق ممبر DCAحافظ آباد نے آرگنائز کیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں