حافظ آباد، ڈپٹی کمشنر گرلزٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن مقابلے اختتام پذیر

جمعہ 24 جون 2022 23:48

حافظ آباد(آن لائن) محکمہ سپورٹس اور پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ڈپٹی کمشنر گرلزٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنبیلہ چیمہ،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ساجدہ مشتاق، ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس فائزہ بشیر،پرنسپل گورنمنٹ کالج شمائلہ یاسین،صدر ڈسٹرکٹ بار خالدہ شاہد ایڈووکیٹ ، ڈی او ایجوکیشن میڈم طلعت، ڈپٹی ڈی ای اوز نرگس عارف، صوفیہ جبیں،ٹی ایس او فائزہ کنول،ثمینہ رانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات فائنل مقابلوں کے موقع پر موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص خواتین کو صحت مند سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر نے کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کرر ہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ سپورٹس کی جانب سے حافظ آباد میں سرکاری سطح پر خواتین کیلئے پہلا جدید سپورٹس جم قائم کی گیا ہے تا کہ خواتین اپنی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھ سکیں ۔ انکا کہنا تھا کہ طالبات میں کھیلوں کے حوالہ سے جو جذبہ اور جوش پایا جاتا ہے وہ خوش آئندہ اور مثالی ہے ان طالبات کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر او ردیگر مہمانوں نے جیتنے والی کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں