پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا گیا ۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام کا انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

بدھ 5 فروری 2020 15:10

کوہالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2020ء) پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا گیا ۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور عوام نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اس حوالہ سے کوہالہ پر پل پر 10بجے سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ ، وزیر حکومت صوبہ پنجاب راجہ راشد حفیظ ،وزیر حکومت سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ ، سپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی ٰ کے پی کے احمد حسین شاہ ، معاون خصوصی آزاد کشمیر ضیاء سردار ایڈووکیٹ ، مرکزی راہنما تحریک انصاف ایبٹ آباد علی اصغر خان ،اے ڈی سی ایبٹ آباد ،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اشتیاق حمید ، ملک افتاب اعوان ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ،ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، مسلم کانفرنس کے راہنما میجر(ر) نصر اللہ خان، سابق ایڈوائزر راجہ مبشر اعجاز ، میجر لطیف خلیق ، سعید انقلابی ، مشتاق الاسلا م رہنمائوں اور سول سوسائٹی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا ۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں