آزاد کشمیر میں 1124 میگاواٹ کا کوہالہ پن بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا‘معاہدہ طے پا گیا

انشاء اللہ کوہالہ پروجیکٹ عوام علاقہ کی تقدیر بدلتے ہوئے سالوں سے علاقے میں قائم محرومیوں کا خاتمہ کر کے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا

اتوار 7 جون 2020 13:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2020ء) کوہالہ پروجیکٹ کا آغاز انتہائی خوش آئندانشاء اللہ کوہالہ پروجیکٹ عوام علاقہ کی تقدیر بدلتے ہوئے سالوں سے علاقے میں قائم محرومیوں کا خاتمہ کر کے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔کوہالہ پن بجلی گھر کی تعمیر کے حوالے سے معاہدہ چینی کمپنی کے ساتھ طے پایا ہے ،جس کے تحت آزاد کشمیر میں 1124 میگاواٹ کا کوہالہ پن بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ چینی کمپنی چائنہ تھری گارجزکارپوریشن، آزاد کشمیر حکومت اور پی پی آئی بی کے درمیان طے پایا ہے۔اس معاہدے کے تحت کوہالہ پن بجلی گھر منصوبے پر چائنہ تھری گورجز کمپنی 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ان خیالات کا اظہار راجہ فرخ خورشید نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کوہالہ پراجیکٹ کے آغاز سے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،نہ صرف روزگار کی فراہمی ہوگی بلکہ آزادکشمیر ایک خوشحال خطہ بن کر اُبھر ے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے آزادکشمیر کو خود کفیل بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے ،اس معاہدے سے آزادکشمیر کے عوام خوشحال بننے گے۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں