کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ریٹ کے تعین کے معاملات راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزاد کشمیر سے طے کر لیے گئے تھے ‘ہمارے تجویز کردہ زمینوں کے ریت کا تعین نہ کیا گیا تو متاثرین کسی صورت ایسے ایوارڈ کو قبول نہیں کرینگے

رکن قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان کی بات چیت

منگل 23 جنوری 2018 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ریٹ کے تعین کے معاملات راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزاد کشمیر سے طے کر لیے گئے تھے جس پر وزیراعظم نے ہدایات انتظامیہ کو جاری کی تھیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔اگر ہمارے تجویز کردہ زمینوں کے ریت کا تعین نہ کیا گیا تو متاثرین کسی صورت ایسے ایوارڈ کو قبول نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو لوگوں کے حقوق سلب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہم پراجیکٹ کے حق میں ہیں لیکن لوگوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار راجہ عبدالقیوم خان ممبر قانون ساز اسمبلی نے کیا۔کمیٹی کے ممبران راجہ محمد ممتاز خان، تسلیم عباسی، راجہ فرید خان، میجر(ر) محمد رفیق، پروفیسر(ر) شوکت راجہ نے بھی کہا کہ ایک سازش کے تحت لوگوں کو انکے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے وزیراعظم اس کا نوٹس لیں اور کمیٹی کا اجلاس بلا کر صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ طے شدہ ریٹ کے مطابق ایوارڈ جاری کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں