یوم یکجہتی کشمیر‘ کوہالہ پل پر تمام مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت‘ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کی گئی ‘ دس بجے سائرن بجائے گئے ‘ دومنٹ کی خاموشی‘ ہاتھوںمیں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوںکی زنجیربنائی گئی ‘ تقریب میں چاروں صوبوں کے وزراء کرام اورآزادکشمیرکے حکومت اورتمام سیاسی،جماعتوں کے قائدین ،عمائدین کی شرکت

پیر 5 فروری 2018 15:24

کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کشمیریوں کے ساتھ پاکستان اور آزادکشمیرکوملانے والے تاریخی پل کوہالہ کے مقام پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کی گئی ۔ٹھیک دس بجے سائرن بجتے ہی دومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اوراس کے بعد تمام لوگوںنے ہاتھوںمیں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوںکی زنجیربنائی گئی ۔

بعد ازاں کوہالہ کے پل پر یوم یکجہتی کی بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزراء کرام اورآزادکشمیرکے حکومت اورتمام سیاسی،جماعتوں کے قائدین ،عمادین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی فیاض علی بھٹ صوبائی وزیرحکومت سندھ ،منظورخان کاکڑ بلوچستان حکومت ،نوابزدہ چوہدری شیر علی پنجاب حکومت،کے پی کے سے قلندرخان لودھی ۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سابق ممبر کشمیرکونسل وپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے نائب صدر راجہ افتخار ایوب نے کی۔تقریب سے کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری امتیاز ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی کے پی کے گلزار عباسی ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغ راجہ سعید انقلابی ،مہاجرین جموں وکشمیر کے نمائندے چوہدری عبدواحد ،اوردیگر کئی مقررین نے بھی خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد خان نے انجام دیے۔

جب کہ تقریب میں قراردادیں بھی لبریشن سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اقبال عباسی نے پیش کیں ۔اس تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا وطالبات آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے عمادین اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب میں سائیں سہلی سرکار بوائز ہائی سکول مظفرآّباد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منہاساں کی طلباوطالبات نے کشمیری نغمے پیش کیے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کے لیے ہرسال پانچ فروری کو بھرپور یکجہتی منانی جاتی ہے۔جس کاآّغاز سب سے پہلے محترمہ بے نظیر بھٹوکے دورے حکومت میں ہوا تھا۔ اس کے بعد ہرسال حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یہ دن اظہار یکجہتی کے طور پر مناتی ہے۔مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ قبضہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوراقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خوداریت دینے کے لیے اپنا بھرپور کردا رادا کریں ۔

کشمیری اورپاکستانی عوام یک جان یک قلب ہیں ۔کشمیر ی اورپاکستانی عوام کے لازوال مذہبی ،سماجی ،اقتصادی رشتے ہیںان کو مزید مضبوط منایاجائے گا ۔یہاں پر مختلف قراردادیں بھی پیش کی گئی جس میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے اقوام متحدہ اوردیگر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر پرکشمیریوں کی خواہش کے مطابق موقف پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

ان کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے مسئلہ کشمیرکوحکومت کی اوالین ترجیح مقرر کرنے اورمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ان کو ان کی کاوشوں پر بھی خراج تحیسن پیش کیا گیا ۔ اورجدوجہد آزادی کے شہد ا اورمقبوضہ کشمیری کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا گیاکہ پاکستان کے عوام اورکشمیر کے عوام ان کے شابہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اوران کی اخلاقی ،سیاسی ،سماجی ہر طرح کی حمایت کشمیریوں کیساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں