چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا نے شجر کاری مہم موسم بہار 2019کے سلسلہ میں کوہالہ کے مقام پر پودا لگایا

منگل 26 فروری 2019 15:24

چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا نے شجر کاری مہم موسم بہار 2019کے سلسلہ میں کوہالہ کے مقام پر پودا لگایا
کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا نے شجر کاری مہم موسم بہار 2019کے سلسلہ میں کوہالہ کے مقام پر پودا لگایا۔ اس موقع پر آزادکشمیر کی سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلا وقار ، ناظم اعلیٰ جنگلات ڈاکٹر اورنگزیب خان ، ناظم جنگلات مجتبیٰ مغل اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر شہلا وقار نے بھی پودالگایا ۔

بعد ازاں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء وطلبات اپنے نام سے ایک ایک پودا لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیںاور آزادکشمیر کو خوبصورت اور پرکشش خطہ بنائیں۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ شجر کاری کو کامیاب بنانے کے لیے سول و سوسائٹی اور عوام کے لیے آگاہی مہم کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر شجر کاری ہو ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر بھر میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسانی بقاء کے لیے ناگریز ہیں۔ماحولیاتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے ۔چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات سمیت تمام سرکاری ،نیم سرکاری اداروں ، سکولوں اور کالجز کے طلبا ء و طلبات اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ شجر مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں