کوہالہ روڈ پر راڑو کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات،انتظامیہ خاموش ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو مکتوب تحریر کردیا

اتوار 23 اگست 2020 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2020ء) کوہالہ روڈ پر راڑو کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات،انتظامیہ خاموش ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو مکتوب تحریر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راڑو کے مقام پر پیٹرول پمپ کے سامنے مین روڈ پر بغیر این او سی کام جاری ہے ،ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کام رکوانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مکتوب تحریر کردیا جس میں لکھا گیا ہے کہ کوہالہ مظفرآباد روڈ بمقام راڑو کچھ افراد غیر قانونی طورپر تعمیرات کررہے ہیں ،موقع ملاحظہ کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افراد کیخلاف فوری تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی،غیر قانونی تعمیرا ت کو روک دیا گیا لیکن ملوث افراد کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے اس دو سالہ دور میں مظفرآباد سب سے زیادہ سرکاری زمینوں پر قبضے اور قانونی تعمیرات کی گئیں جن کی بنیادی وجہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں