روشن اور خوشحال آزاد کشمیر ہمارا مشن ہے‘راجہ فرخ خورشید

بدھ 26 جنوری 2022 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی کور کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور پراجیکٹ کے متحرک نوجوان راجہ فرخ خورشید نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ روشن اور خوشحال آزاد کشمیر ہمارا مشن ہی. ٹھوس دلائل اور حقائق پر مبنی کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی اہمیت اور افادیت ہر ذی شعور تک پہنچانے سے پراجیکٹ کے حوالے سے لوگوں کے رویوں میں نمایاں بہتری ہوئی ہی. انشائاللہ ریاست کو خوشحال اور مستحکم بنانے کا عزم کیا ہوا ہی. ہمارا ہر قدم ریاستی ترقی اور خوشحالی کیلئے آگے بڑھ رہا ہی. پراجیکٹ کی بحالی اور تیز رفتار ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. پراجیکٹ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا بیشک پراجیکٹ کے حمایتی جانبازوں کا عظیم کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

آزاد جموں کشمیر سی پیک سے بھرپور طور پر استفادہ حاصل کرے گا۔ خطے میں سی پیک کے منصوبوں کی خوش اسلوبی سے تکمیل کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ سی پیک کے سبب آزاد جموں کشمیر کے انسانی وسائل کی ترقی ممکن ہوگی اور اس میگا پراجیکٹ سے اے جے کے بھرپور طور پر استفادہ حاصل کرے گا۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں