پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے تاریخی پل کوہالہ کے مقام پر سائرن بجائے گئے ،ْ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

اتوار 5 فروری 2017 16:30

کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) پاکستان کی حکومت اور عوام، تمام سیاسی جماعتیںاور آزادکشمیر بھر میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش اور ولولہ کے ساتھ منایا گیا۔ یوم یکجہتی کے حوالہ سے پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے تاریخی پل کوہالہ کے مقام پر 10بجے دن سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بعد ازاں وہاں پر موجود شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کی انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار میر اکبر خان، وزیر لیبر و ہیومن ریسورسز صوبہ پنجاب راجہ اشفاق سرور، وزیر خوراک خیبر پختونخواہ قلندر خان لودھی، وزیر حکومت صوبہ سندھ امداد علی خان پتاسی، مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان محمد خان لہری، مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ افتخار ایوب، صدر مہاجر کیمپ باغ عبدالواحد، راجہ پرویز اشرف، جمعیت علماء اسلام مولانا امتیاز، ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین، پاکستان اور آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے راہنماوں اور کارکنوں، سکولوں کی طلباء و طالبات، بوائز سکاوٹس، بچوں، خواتین، وکلاء، صحافی اور پنچاب اور خیبر پختونخواہ کے عوام اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں