مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی بھر پور مزمت کرتے ہیں‘اقوام عالم اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور تسلیم شدہ حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھرپور کر دارادا کرے ‘ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، کالے قوانین پر امن شہریوں پر تشدد ، گرفتاریوں اور پیلٹ گن کے ذریعے پرامن مظاہرین کو بصارت سے محروم کرنے کی انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہیں‘عالمی برادری ہندوستان کو ان جابرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے روکے

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تاریخی پل کوہالہ پر منعقد تقریب میں قراردادیں متفقہ طور پر منظور

اتوار 5 فروری 2017 17:10

کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تاریخی پل کوہالہ کے مقام پر منعقد ہونے والی تقریب میں قراردادیں بھی پیش کیں گئیں جن کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی بھر پور مزمت کرتا ہے اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور تسلیم شدہ حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا بھرپور کر دارادا کریں ۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، کالے قوانین پر امن شہریوں پر تشدد ، گرفتاریوں اور پیلٹ گن کے ذریعے پرامن مظاہرین کو بصارت سے محروم کرنے کی انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہندوستان کو ان جابرانہ اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے روکیں ۔

(جاری ہے)

قرار اداد میں کہا گیا کہہ ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو بدلنے کے لئے غیر ریاستی افراد کی آبادکاری کے منصوبے کے پر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتاہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ بھارتی افواج کی طرف سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں آزادکشمیر کے سرحدی علاقہ جات میں بلااشتعال فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور بھار ت کے بار بار اس اقدام کو خطہ کا امن خراب کرنے کی ساز ش قرار دیتا ہے ۔

قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان ، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دیا ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر قومی او ر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی خواہشات کے مطابق موقف پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

قرار داد میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہے ۔ قرار داد میںکہا گیا کہ ملک پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے کر دار کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور شہداء وطن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ عظیم حریت پسند راہنما سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔

قرار اداد میں کہا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو حکومت کی اولین ترجیح مقرر کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان کی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے بھر پور اور جاندار کردار ادا کریں ۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں