نیوسعیدآباد کے ہندو تاجر جیٹھانند کے قتل کا معاملہ ایک سال بیت گیا ،پولیس تاحال قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام

جمعرات 11 جنوری 2018 22:54

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) نیوسعیدآباد کے ہندو تاجر جیٹھانند کے قتل کا معاملہ ایک سال بیت گیا لیکن نیو سعیداباد پولیس تاحال قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی غائب کردی گئی مقتول کے بیٹے کنیالال نے انڈیا سے وڈیو رکارڈنگ کے ذریعے ایس ایس پی مٹیاری سے انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو سعیدآباد پولیس کے مطابق ایک سال قبل پولیس کو مقتول چھیٹانند عرف سیتل داس کی لاش ان کے گھر سے خون میں بھری ھوئی ملی تھی جبکے باہر سے گھر کو تالا لگا ہوا تھا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے نیو سعیداباد اسپتال منتقل کردی تھی جہاں مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تاحال پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ایک سال گذرنے کے باوجود میڈیا اور اس کے ورثا سے چھپائی گئی ذرائع کے مطابق مقتول نے مرنے سے قبل دس کروڑ روپے کی زرعی زمین فروخت کی تھی اورمقتول کا اپنے کزن کے بیٹوں دلیپ کمار انیل کمار پردیپ کمار پرکاش کمار سے تنازع چل رہا تھا دوسری جانب مقتول کے بیٹے کنیالال چیتن لال نے اپنے والد کے قتل کی انکوائری کے مطالبے کے ساتھ پاکستان حکومت کو درخواست دیتے ھوئے موقف اپنایا ہے کے انہیں پاکستان کی ویزا جاری کرکے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے تاکے و پاکستان آکر اپنے والد کے قتل کا سراغ لگا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں