حیدر آباد سے دہشتگرد اور چار سہولت کار گرفتار، بھارت سے تربیت حاصل کرنے کا انکشاف

جمعہ 2 مارچ 2018 18:41

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) حیدر آباد سے گرفتار دہشت گرد ناگ راج کے تانے بانے بھارت سے جا ملے، نشاندہی پر چار سہولت گرفتار، دشمن ملک سے تربیت حاصل کی، غیر ملکیوں کو نشانہ بناتے تھے۔حیدر آباد پولیس نے انڈیا سے تربیت یافتہ دہشت گرد مظفر ناگ راج کو گرفتار کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر مزید چار سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی حیدر آباد جاوید عالم اوڈھو کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو بتانا تھا کہ ملک دشمنوں کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسمم کے گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بناتے تھے۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا سرغنہ مظفر ناگ راج ہے اور ان سب کو خفیہ ایجنسی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مظفر ناگ راج دشمن ملک بھارت سے تربیت یافتہ اور آئی ای ڈیز بنانے کا ماہر ہے۔ یہ دہشتگرد بدین کے راستے بھارت تربیت کے لئے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں