کوہالہ کے مقام پر منعقدہ جلسہ کے شرکاء کی مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی شدید مذمت

اقوام متحدہ اپنے چارٹر،قرار دادوں اور انسانی حقوق کی عالمی دستاویزات کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ، قرارداد میں مطالبہ

بدھ 5 فروری 2020 22:55

کوہالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2020ء) کوہالہ کے مقام پر منعقدہ جلسہ میں منظور کی گئیں قرارداد وں میں مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اقوام متحدہ اپنے چارٹر،قرار دادوں اور انسانی حقوق کی عالمی دستاویزات کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

بدھ کو یہاں منعقدہ جلسہ میںم متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں جن میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مقبوضہ جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضہ کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر،قرار دادوں اور انسانی حقوق کی عالمی دستاویزات کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ ، آئین کے آرٹیکل 370اور 35-Aکی منسوخی اور اس کے بعد مسلسل کرفیو ، لاک ڈائون ، ذرائع مواصلات کی بندش اور ریاست جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

قرار اداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس سیز فائر لائن پر ہندوستان کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں ، سویلن آبادی اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اس کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین کی خلاف ورزی قرار دتیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔

یہ اجلاس اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں وکشمیر کی سالمیت ، وحدت اور تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ‘‘ کے مطابق کشمیری اور پاکستان عوام کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کیا جائے گا۔

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع مقبوضہ جموںو کشمیر کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ایک اور قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع پاکستانی عوام ، حکومت پاکستان ، تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا۔

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس بھارتی رہنمائوں کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملہ کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ایسی صورت میں پوری قوم متحدہو کر جارحیت کو منہ توڑ جوا ب دے گی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ اجتماع شہدائ کشمیر کو خراج عقیدت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتا ہے۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں