ھالا میں چوروں کا راج ، طالب المولا کالونی میںمکان سے نامعلوم افراد 60 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے

جمعرات 12 مارچ 2020 22:56

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) ھالا میں چوروں کا راج ،پولیس بے لغام ، ہالا کے طالب المولا کالونی میں کاشتکار کے مکان سے نامعلوم چور 60 لاکھ روپئے کی چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے کاشتکار کا احتجاج حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ چوری وارداتیں ہالا میں معمول بن گئی سول سوسائٹی کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ھالا میں طالب المولا کالونی علاقے میں معروف کاشتکار احمد علی پاٹولی کے گھر سینامعلوم چور چھت سے گرل کے دروازے توڑ کر مکان میں داخل ہوکر 60 لاکھ روپیہ کی بڑی چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے مالک مکان احمدعلی پاٹولی میمن کے مطابق گذشتہ درمیانی شب جب حیدرآباد سے ڈاکٹر کو طبی معائنہ کرکے واپسی ہوئی تو گھر میں بڑی واردات دیکھ کر پریشان ہوگئے متاثر احمد علی کا کہنا تھاکے واردات میں حج کی ادائیگی کے لیئے رکھے ہوئے 18 لاکھ روپیہ نقدی ،زکوات کیدولاکھ روپیے ,30 تولہ سونے کے زیورات ،پسٹل کے لائسنس ،بینک کے بانڈز دیگر قیمتی اشیاء سمیت 50 سے 60 لاکھ روپیہ کی مالیت کی چوری کرکے چور باآسانی فرار ہوگئے جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ روایتی جائزہ لے کر روانہ ہوگئے ان کا کہنا تھاکے پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے انہوں نے آئی جی سندہ،وزیر اعلا سندہ دیگر حکام سے نوٹس لے کر رقم کی واپس کرانے کا مطالبہ کیاہے دوسری طرف واضع رہے کے ھالا تعلقہ ہسپتال میں تنویر بلال کی دن دھاڑے موٹر سائیکل نامعلوم چور لیاڑیاس طرح ،طالب المولا کالونی دیگرعلاقوں میں چوری کی وارداتیں معمول بنی ہوئی ہیں جسے کنٹرول کرنے میں ہالا پولیس ناکام ہے سول سوسائٹی نے بالاحکام سے فوری نوٹس لے کر متاثرین کو چوری ہونے والی اشیائ واپس کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

#

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں